شمالی  وزیرستان:  قابل  اعتراض ویڈیو وائرل،  غیرت کے نام پر 2  خواتین قتل

غریوم (نیٹ نیوز)  شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے  نعشیں تحویل میں لیکر  مقدمہ درج  کر لیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں غیرت کے نام پر  دوہرے قتل کی  ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواتین کو مبینہ طور پر ان کے چچا زاد نے قتل کیا۔ خواتین کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو  وائرل ہونے پر قتل کیا گیا۔  ملزم کے خلاف تحصیل رزمک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 14مئی کو چچا زاد بھائی کی جانب سے 16اور 18برس کی 2لڑکیوں کے غیرت کے نام پر قتل کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کا نام اور پتہ معلوم نہیں۔ قتل کی وجہ ایک ویڈیو کو مانا جا رہا ہے جس میں ایک نوجان کو باہر ویران علاقے میں 3لڑکیوں کے ساھ اپنی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص اور تیسری لڑکی کی معلومات جمع کر رہی ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً ایک برس قبل بنائی گئی تھی اور ممکنہ طور پر چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق تیسری لڑکی اور لڑکا زندہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...