عوام کہتے ہیں حکومت کرونا کے نام پر پیسہ بٹور رہی ہے‘ انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کی بجائے کرونا سے لڑے، ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔ عوام کہتے ہیں حکومت کرونا کے نام پر پیسہ بٹور رہی ہے۔ حکومت کا بیانیہ پِٹ گیا تو تمام ملبہ تاجروں پر ڈال دیا گیا۔ ہم پہلے دن سے کہتے رہے کہ کاروبار چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کیلئے کھولا جائے۔ نعیم میر نے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں تاجر رہنماؤں کی کثیر تعداد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک امانت صدر لاہور، عمران بشیر، سہیل بٹ، شاہد نذیر، میاں خلیل عبیر، علی نصرت بٹ، شیخ عرفان، رانا سلیم، رضوان بٹ، شیخ ریحان، فاروق حفیظ، چوہدری قدیر، شبیر مقبول بھی موجود تھے۔ نعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے سے بڑے شہروں میں مزید رش بڑھے گا۔ مارکیٹوں میں پہلے ہی محدود وقت کی وجہ سے رش کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے۔حکومت نے عوام کو کم و بیش ساٹھ دن تک لاک ڈاؤن میں رکھا۔ میڈیا بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بارے میں مسلسل آگاہی دیتا رہا لیکن حکومت کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئے کہ عوام نے کرونا وائرس کو سنجیدہ کیوں نہ لیا؟ عوام نے کرونا وائرس پر ملکی سیاسی قیادت کو ایک پیج پر نہ پایا اورکرونا وائرس پر ریاستی بیانیہ مسترد کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی کنفیوژ رہے اور عوام کو بھی کنفیوژ کیا اسی لئے آج عوام کہتے ہیں کوئی کرونا نہیں ہے۔ حکومت نے محدود وقت اور محدود ایام کوختم نہ کیا تو بیماری پھیل سکتی ہے حکومت بتائے کرونا پھیلانا ہے یا روکنا ہے۔ محدود وقت کی وجہ سے بیماری پھیلی تو ذمہ دار حکومت ہوگی اس لئے حکومت فوری فیصلہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...