لاہور شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کی کاوشیں

May 18, 2020

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! یوں تو لاہور شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کی ذمہ داری ادارہ پی ایچ اے کے سر ہے لیکن پچھلے ایک سال کے دوران ادارہ پی ایچ اے نے چیرمین پی ایچ اے، ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر سٹاف کی بے مثا ل کاوشوں کی بدولت لاہور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے جو گرانقدر کام کیا ، خصوصاً لاک ڈاون کے دوران جو کام کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔ لاک ڈاون کے دوران نہایت جانفشانی سے شہر بھر میں لاکھوں پھولدار، پھلدار اور سایہ دار پودے لگا دیئے گیے جن کی بدولت اور آئندہ چند سالوں میں لگنے والے پودوں کی بدولت لاہور شہر کی خوبصورتی یقینی طور پر بحال ہوگی اور لاہور ایک سرسبز و شادب شہر کے طور پر ابھرے گا بشرطیکہ لگنے والے بیش قیمت پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے، لاہور کے شہریوں میں پودوں کی اہمیت کے بارے میں "Sense of Tree Plantation" کو اجاگر کیا جائے تاکہ لاہور کے شہری نا صرف حکومت کے لگائے پودوں کی حفاظت کریں بلکہ خود بھی پودے لگا کر اس کار خیر میں انفرادی حصہ ڈالیں۔ پی ایچ اے کی کارگردگی یقینی طور پر کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور دیگر شہری انتظامیہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی یہ کام مزید تیزی سے جاری رہے گا۔ جس کے نتیجے میں آئندہ نسلوں کو بہتر لاہور شہر نصیب ہو گا۔ انشاء اللہ
(محمد عرفان ملک،لاہور)

مزیدخبریں