گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور مجرمان اشتہاری کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ہاشم گجر کی نگرانی میں تھانہ تتلے عالی پولیس نے دورانِ گشت و ناکہ بندی ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان اورتین مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیاہے۔
ڈی ایس پی ہاشم گجر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا