لندن(این این آئی) برطانیہ میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی صفاعالم برمنگھم کے وومن اینڈ چلڈرن این ایچ ایس ٹرسٹ میں بطورمڈ وائف خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔دو ہفتے قبل صفا عالم کے والد مشتاق افصار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار4 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
کرونا وائرس،فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی جاںبحق
May 18, 2020