وفاقی کابینہ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیزکومعطل کر نے کا فیصلہ واپس لے ، رانا محمد افضل

May 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد کی معطلی سیاسی ہے، وہ بہت اچھا کام کررہے تھے ، ان کے دور میں سی ڈی اے نے عوام کی فلاح کے بہترین کام کیئے اسلام آباد کے شہریوں کا معیار زندگی مزید بہتر ہوا ، بین الاقوامی سطح پر اسلام آباد کا نام روشن ہوا، نیٹ اینڈ کلین ، گرین پاکستان کے سلوگن کو عملی جامعہ پہنایا گیا ، میئر اسلام آباد بہترین اور با اخلاق انسان ہیں وہ محکمہ کو بہترین انداز میں چلا رہے تھے مگر شرپسند عناصر نے ان کے خلاف سازش کرکے انہیں بدنام کیا ، وفاقی کابینہ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیزکومعطل کر نے کا فیصلہ واپس لے ، ان کے خلاف جو بد عنوانی کے الزامات ہیں ان کی پہلے انکوائری ہونی چاہئے تھی اس کے بعد انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا مگر سیاسی گھٹ جوڑ کے باعث انکوائری کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی انہیں معطل کردیا گیا ہے وفاقی حکومت میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفیکیشن فوری واپس لے ۔

مزیدخبریں