لاہور(نیوز رپورٹر)پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ اپنے سٹاف کوlay of کرنے، تنخواہوں میں کٹوتی اور عدم ادائیگی کے غیر اخلاقی فیصلے سے باز رہے۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔
نجی میڈیکل کالج انتظامیہ کے غیر اخلاقی فیصلے قبول نہیں:ڈاکٹر اشرف نظامی
May 18, 2020