گنڈے سروانی اور چک مغلانی راستہ سیوریج تنازعہ حل نہ ہو سکا

May 18, 2020

کھڑی شریف /جاتلاں (نامہ نگار)گنڈے سروانی اور چک مغلانی راستہ سیوریج تنازعہ حل نہ ہو سکا ۔اہلیان مغلانی نے سڑک پر جاری کام عدلتی حکم امتناعی پر بند کراو دیا وزیر حکومت چوہدری رخسار نے مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کا کہہ دیا تفصیل کے مطابق چک مغلانی اور گنڈے سروانی کے اہلیان کے درمیان سیوریج ڈالنے کے تنازع تیسرے روز بھی حل نہ ہو سکا دونوں پارٹیاں آپنے آپنے موقف پر ڈٹ گی جبکہ چوہدری رخسار احمد نے دنوں دیہات کے سرگردہ افراد کو باہمی تعاون سے معاملہ کو حل کرنے کا کہہ دیا دوسری جانب اہلیان چک مغلانی نے جہاں پندرہ بیس سال قبل بننے والی روڈ کو کھود کر سڑک آمد رفت کے لیے بند کر دیا اور اگر کسی گذرنے کی کوشش کی تو اس کے مزاحم بھی ہویاور اب اسی روڈ پر جاری حکومت منصوبہ تعمیر نو کے خلاف عدالتی حکم امتناعی حاصل کر کے جاری تعمیراتی کام بند کروا دیا ۔دو جڑواں دیہات کے اہلیان کے درمیان اس تنازعہ کیوجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے عوام علاقہ میں سخت تشویش پای جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں