راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس کے صدر صبور ملک نے سٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک سو بنیادی پوائنٹس کی کمی کو ناکافی قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیمبر کے زیر اہتمام صدور کانفرنس میں تمام چیمبرز نے متفقہ مطالبہ کیا تھا کہ شرح سود میں چار سو بنیادی پوائینٹس کی کمی جائے اور اسے چار فیصد تک لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی بھی آئی ہے۔