بھارت کا افغانستان میں کردار منفی، ہمیشہ غداروں کی حمایت کرتا رہا ہوں : طالبان

دوحا (اے پی پی) قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد کی ہے۔ بھارت کا افغانستان میں کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

ای پیپر دی نیشن