نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مصنف رام چندر گوپا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ رام چندر گوپا نے کہا ہے کہ کرونا کو مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکانے کی وجہ بنا دیا گیا ہے۔ انتہا پسند نظریات نے دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف مودی کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔