سپیکر اسد قیصر اور انکے دونوں بچے کرونا سے صحتیاب‘ بابر اعوان کی مبارکباد

May 18, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اور میرے بچے الحمد اﷲ صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اﷲ کا شکر ہے جس امتحان میں ڈالا تھا اس سے مجھے نکالا۔ سپیکر قومی اسمبلی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور کرونا وباء سے صحت یابی پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پارلیمانی کارروائی کے باقی 53 دن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کا آئینی تقاضا احسن انداز میں پورا کیا جائے گا۔ سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی امور باہمی مشاورت سے اجلاس کا پلان ترتیب دینگے۔

مزیدخبریں