اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کلب کے سامنے مری روڈ پر روٹ لگنے کے دوران اچانک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ دینے پر متعدد شہریوں کی گاڑیاں آگے پیچھے سے ٹکرا گئیں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قافلہ وہاں سے گذررہا تھا ٹریفک پولیس نے اچانک گاڑیاں روکیں تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شہری رفتار پر قابو نہ رکھ سکے جس سے متعدد گاڑیاں آگے پیچھے سے ٹکرا گئیں ۔