بھارتی ہیکر گروپ سرگرم‘ وفاقی حکومت نے محکموں کو تکنیکی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے کرونا وائرس بحران پر ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق بھارتی ہیکر گروپ اے پی ٹی حساس معلومات تک رسائی کیلئے سرگرم ہوگیا۔ بھارتی گروپ ای میلز کے ذریعے پاکستانی عسکری‘ سول اداروں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ۔ کرونا سے متعلق فوجی کارروائیوں کی معلومات پر مبنی ای میل بھیجی جاتی ہے۔ ای میل میں تفصیلی معلومات کیلئے خطرناک سافٹ ویئرز اپ فائل کھولنے کا کہا جاتا ہے۔ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے پر ہیکر متعلقہ ادارے کی حساس معلومات تک رسائل حاصل کر لیتا ہے۔ بھارتی سافٹ ویئر میں اینٹی وائرس اور ونڈو وائٹ لسٹنگ بائی پاس کرنے کی صلاحیت ہے۔ وائرس ڈاکومنٹ فائلز‘ سرٹیفکیٹس سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائرس پاس ورڈز و دیگر حساس معلومات سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی سافٹ ویئر میں پکڑے جانے کی شرح بہت کم ہے۔ تمام وزارتوں کو تکنیکی پہلوؤں پر مبنی سفارشات فراہم کر دی گئیں۔ تمام محکمہ کو ای میل کی دوہری تصدیق کا طریقہ کار اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جی میل، یاہو، ہاٹ میل، واٹس ایپ‘ فیس بک اکاؤنٹس کی دوہری تصدیق کا طریقہ اپنایا جائے۔ معروف کمپنیوں کے اینٹی وائرس انسٹال کرنے اور انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایپلی کیشن وائٹ لسٹنگ پر عملدرآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...