لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بیشتر مقامات پر دکانداروں نے کسی دن کی تفریق کے بغیر گراں فروشی جاری رکھی۔ سرکاری نرخنامے میںکئی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکا اول 66 روپے کی بجائے 75 سے روپے فی کلو، پیاز درجہ اول 37 روپے کی بجائے60 سے 65 روپے، ٹماٹر درجہ اول 23 روپے کی بجائے25 سے27 روپے، لہسن دیسی140 کی بجائے 180 سے 190، ادرک تھائی لینڈ210 کی بجائے260 سے 270 روپے، ادرک چائنہ 320 کی بجائے 430 روپے، گزشتہ روز بھی لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 420روپے اور دیسی لیموں500سے 520روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 185 کی بجائے220 روپے، سیب سفید اول155 کی بجائے210، خوبانی پیلی 235 کی بجائے 270 روپے، کیلا اول درجن 170کی بجائے200سے 210روپے،کیلا دوئم درجن140کی بجائے180روپے، سٹرابری اول125 کی بجائے 170 روپے، سٹرابری دوئم 70کی بجائے 80 روپے،کھجور ایرانی250کی بجائے 300سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے290 ، امردو درجہ اول 185 کی بجائے 230 روپے، تربوز فی کلو 20 کی بجائے23 سے25 روپے، لوکاٹھ 135روپے، آڑو 225 کی بجائے 260 سے 270 روپے، گرما 66 کی بجائے75 روپے، فالسہ 150کی بجائے 180سے 190،آم سندھڑی 150کی بجائے 180 جبکہ آم سہارنی115کی بجائے 140سے 150روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔