حکومتی اجازت کے بعد چرچوں میں خصوصی عبادات‘ کرونا سے نجات کی دعائیں

May 18, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکومت کی جانب سے اجازت کے بعد لاہور کے چرچز میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز خصوصی عبادات کا اہتما م کیا۔ ایس او پیز کے مطابق سنڈے چرچ سروسز کے دوران ماسک پہننا، سماجی فاصلہ، سینیٹائزر سمیت حفاظتی تدابیر اپنانے کا کہا گیا تھا۔ جبکہ لاہور پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو نہ صرف سکیورٹی فراہم کی گئی بلکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس چرچز انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطے میں رہی۔ مسیحی برادری نے عبادات کے دوران کرونا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

مزیدخبریں