ایس ایچ اوسوات نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گھرانوں کو علاقہ بدرکردیا

سوات (نامہ نگار)سوات میں ایس ایچ اورحیم آباد گل شیدنے علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گھرانوں کو علاقہ بدرکردیا ،کئی گھرانے خود علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ،سوات کے تھانہ رحیم آبا دمیں چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد گل شیدنے سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گھرانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گھرانوں کو علاقہ بدر کردیا گیا ہے ۔جس کے بعد دیگر جرائم میں ملوث گھرانے بھی کارروائی سے بچنے کے لئے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور وہ راہ فرار اختیار کررہے ہیں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد گل شید خان نے بتایا کہ عوام کے تعاون سے علاقے کو سماج دشمن عناصر سے صاف کرکے رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن