لکی مروت کیلئے جلد نئے ترقیاتی منصوبے منظورکرائیں گے

May 18, 2020

سرائے نورنگ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماوں سابق ضلعی کونسلرملک نصیرخان اورناظم علی شا ہ امیر نے کہاہے کہ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبودہشام انعام اللہ خان ضلع لکی مروت کی تعمیروترقی کے لئے بہت جلدمزیدنئے ترقیاتی منصوبے منظورکرائیں گے جس کی تکمیل سے لکی مروت کے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک ملیں گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبودڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پہلے مرحلے میں عملی جامہ پہنائیں جس کی تکمیل سے یہاں کے عوام کوصحت،تعلیم،سڑکیں اوربجلی سمیت دیگرسہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ضلع لکی مروت کی تعمیروترقی،خوشحالی اورمختلف منصوبوں کے لئے صوبائی حکومت سے فنڈ منظورکریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے تک ضلع لکی مروت میں بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جاچکی ہیں۔

مزیدخبریں