تاجروں کااظہار اطمیمنان

احسن صدیق
لاک ڈائون میں نرمی کے بعد شہر بھرکے تاجروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی زیر نظر مختلف تاجروں سے کی گئی بات چیت قارئین کی نذر ہے۔
ہال روڈ کے چیرمین شبیر لبھا اورصدر بابر علی خان نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے پر کہا کہ یہ حکومت کا اچھا اقدام ہے کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیلی جس نے عالمی معیشت کو تباہ کیا پاکستان کے معاشی حالات تو پہلے ہی بہتر نہیں تھے اس لئے یہاں لاک ڈاون سے بزنس کمیونٹی اور عوام ذیادہ متاثر ہوئے اب لاک ڈاون میں نرمی حکومت کا اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل 45 دن لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں کھلنے سے یکدم رش پڑنا فطری عمل ہے۔ امید ہے اگلے دنوں میں رش بتدریج کم ہوتا جائے۔رش سے بچنے کیلئے حکومت محدود وقت کی بجائے چوبیس گھنٹے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے۔ رش کم کرنے کیلئے مخصوص دنوں کی بجائے ہفتہ کے تمام دن کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔حکومت تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر نظر ثانی کرے۔
تاجر دکانوں کے اندر ماسک ،دستانے ،سینیٹائزر کا لازمی استمعال کریں۔مارکیٹوں کے راستے ،پارکنگ ایریاز ،سڑکوں پر رش کنٹرول کے لیے پولیس و رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔لوکل انتظامیہ و پولیس مقامی تاجر یونین کے ساتھ ملکر پارکنگ ،اسٹالز ،داخلی و خارجی راستوں کی حکمت عملی طے کریں۔حکومت بچوں اور عمر رسیدہ افراد کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرے۔
لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن گلبرگ کے صدر صفدر علی بٹ اور چیئر مین شاہ عالم مارکیٹ ، صدر مرکزی تنظیم تاجراں لاہور سیدعظمت علی شاہ نے بھی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون نرم کئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب کاروباری برادری کو کاروبار زمہ داری اورحکومت کے بنائے ایس او پیز کے مطابق کرنے چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کرونا و با کے کیسز اور ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے (ایس او پیز) پر عملدرآمد لازم ہے، کہیں ایسا نہ ھو کہ زرا سی کوتاہی کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن دوبارہ لاگو کر دیا جائے جو کہ انتہائی سخت اور تکلیف دہ ھوگا۔ اس لئے کاروبار
حکومتی ایس او پیز کے مطابق کئے جائیں۔دوکاندار اور ملازم ماسک پہن کر رکھیں اور ایک دوکان پر زیادہ ملازم نہ ھوں۔
دوکاندار اور گاہک مناسب فاصلہ (کم از کم چھ فٹ) رکھیں۔
دوکاندار اور ملازم صابن سے اچھی طرح بار بارہاتھ دھوئیں اور گاہکوں کے لئے مناسب سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔زیادہ عمر کے ملازموں کا خاص خیال رکھیں۔ دوکانوں پر رش مت لگائیں اس معاملہ میں انتہائی اختیاط برتیں۔ انہوں نے عوام سے بھی سے اپیل کی کہ وہ بھی ایس او پیز پر عمل کریں احتیاط سے اس موذی وبا سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ محدود وقت کی بجائے مارکیٹیں عید کے باعث ہفتے کے سات دن24 گھنٹے کھونے کی اجازت دی جائے اس سے عوام کا رش کم ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
فائنل99999

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...