ہنڈراس، کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایک بار پھر کرفیو میں توسیع

May 18, 2020 | 12:00

ویب ڈیسک

 ہنڈراس نے کورونا وائرس کے پھیلاو  کو روکنے کے لئے ایک بار پھر کرفیو میں توسیع کردی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنڈراس کے وزارت دفاع کی ترجمان جیر میزا نے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کو بتایا کہ کورونا وائرس پر مزید قابو پانے کے لیے کرفیو کو 24 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباکے پھےلاو کو روکنے کے لیے ہنڈراس نے مارچ کے وسط میں پہلا کرفےو نافذ کیا تھا اور کے بعد سے آٹھ بار کرفیو کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے ، ہونڈوراس حکومت کا کرفیو کو بار بار بڑھانے کا مقصد وائرس کے دوران صحت کے نظام کو نقصان سے بچانا ہے جو عام اوقات میں بھی ملک کے 9.2 ملین لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ہونڈوراس میں اب تک کورونا وائرس کے 2,646 کیسزز سامنے آئے ہیں اور 142 اموات واقع ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں