سعودی عرب، اندرون ملک پروازیں معطل رہیں گی

May 18, 2020 | 12:47

ویب ڈیسک

سعودی ایئرلائن نے جون سے اندرون ملک پروازیں چلائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سعودی ایئرلائن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جون سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز ہوگا جبکہ یہ بات حقیقت کے برعکس ہے۔ اب پھر واضح کر رہے ہیں کہ کورونا کے انسداد کے لیے بین الاقوامی اور اندرون ملک تمام پروازیں تاہدایت ثانی معطل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ ادارے ہی کریں گے اور جب فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں