نیوزی لینڈ،شہریوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے 'ڈیجیٹل ڈائری' ایپ تیار کرے گا،وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن

 نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے اور رابطے کا پتہ لگانے والی ایپ کا آغاز کرے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نےوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن نے کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی حرکات کو ریکارڈ کرنے میں مدد کرنے میں 'ڈیجیٹل ڈائری'ایپ کا استعمال ہوگا اور صارف کے علاوہ ڈیٹا کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آرڈرن نے ویلنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بہت جلد ڈیجیٹل ڈائری ایپ تیار کر لیا جائے گا جس کا مقصد لوگوں کی حرکات کو ریکارڈ کرنا ہوگا تاکہ اگر مستقبل میں کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہو تا ہے توایپ کے ریکارڈسے معلوم کیا جا سکے کہ متاثرہ شخص اُن دنوں میں کہاں رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن