باراک اوباما نااہل صدر تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کا سابق صدر کو جواب

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات بارے سابق صدر باراک اوباما کی تنقید اورکورونا وائرس پر امریکی ردعمل کو تباہ کن قرار دینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سا بق صدراوباماایک نااہل صدر تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں سابق صدر باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ باراک اوباما سراسر نااہل تھے۔ بعدازاں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوباما انتظامیہ کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹ اور نااہل انتظامیہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ اوباما اور ان کے نائب صدر جوبائیڈن وہ وجوہات ہیں جن کی و جہ سے وہ آج وائٹ ہاﺅس میں ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر بارک اوباما نے کورونا وائرس پر امریکی ردعمل کوتباہ کن قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن