حکومت نے حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کیساتھ کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی. شبلی فراز

حکومت نے ریل گاڑیوں، صنعتوں ، شاپنگ مالز اور تمام چھوٹے کاروبار سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے پیر کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔

مارکیٹیں اور شاپنگ مالز دوبارہ کھولنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی کررہے ہیں اس کا مقصد معیشت کو مستحکم بنانا اور غریب طبقات کی مدد کرنا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ شاپنگ مالز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کارخانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور انہیں عید کی چھٹیوں میں بھی کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن