کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان میںعید الفطر کی طویل تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں68ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب68.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،توانائی ،فوڈز ،آئل اینڈ گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میںسرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوااور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45800پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتا م پر انڈیکس 45700پوائنٹس کی سطح پر مثبت زو ن میں بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 621.64 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45174.67 پوائنٹس سے بڑھ کر 45796.31 پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح 261.96پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18469.87پوائنٹس سے بڑھ کر 18731.83پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 30475.48پوائنٹس سے بڑھ کر 30741.96پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 68 ارب 7 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 153 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب8ارب 78کروڑ43لاکھ 22ہزار714روپے سے بڑھ کر 78کھرب76ارب 85کروڑ83لاکھ 94 ہزار 867 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 20ارب روپے مالیت کے 43کروڑ74لاکھ 49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ تعطیلات سے قبل آخری روز 9ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 56 لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،105میں کمی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 7کروڑ29لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ83لاکھ ،غنی گلوبل3کروڑ59لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ16لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 83.34روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1194.59روپے ہو گئی اسی طرح 55.82روپے کے اضافے سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 890.19روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں68.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 882.00روپے پر آ گئی اسی طرح 67.42روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت 831.58روپے پر آ گئی ۔
انڈیکس 612 پوانٹس سرمائے میں 68 ارب سے زائد اضافہ
May 18, 2021