لزبن (یواین پی) پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی پرانے فٹبال کلب سپورٹنگ میں شمولیت کی تردید کردی گئی۔اُن کے جیوونٹس کے ساتھ معاہدے کی تکمیل میں مزید ایک سال باقی ہے۔ سپورٹنگ کے پرتگالی فٹ بال ٹائٹل جیتنے کے بعد رونالڈو کی والدہ نے بیٹے کی پرانے کلب میں واپسی کا اشارہ دیا تھا تاہم رونالڈو کے ایجنٹ جارج مینڈس کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ طے نہیں کیا جاسکتا ہے۔