رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ملکی سیاست مین آج ایک نیا ’’رخ‘‘ متعین ہونے کے امکانات۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے آج لاہور میں اپنے گروپ کے ایم این ایز،ایم پی ایز اور وزراء کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں اہم فیصلے متوقع۔ عشایئے میں 35سے زائد ایم این ایز و ایم پی ایز کی شرکت متوقع ہے۔اجلاس میں گروپ کی نئی سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر قومی اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاسوں کے موقع پر گروپ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔بعض ذرائع کے مطابق مزید ایم این ایز اور ایم پی ایز جہانگیر ترین سے رابطے میں آ رہے ہیںجن میں رحیم یار خان سے بھی پی ٹی آئی کے ایک ایم پی اے کا نام سامنے آ رہا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور مخدوم مبین عالم جبکہ ایک ایم پی اے چوہدری آصف مجید جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق اگر وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات مکمل طور پر طے نہ پائے تو قومی اور پنجاب اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔