لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف 15کلو ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت 19جون تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس پرسماعت کی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کے اجلاس بلائے جا رہے ہیں۔