گجرات ، سیالکوٹ ، قصور(نامہ نگاران) گجرات میں گھریلو کام کاج کرنیوالی خاتون کو بے آبرو کردیا گیا۔ شارق کالونی نزد ساروکی میں شادی شدہ خاتون (ش)سکنہ شاہدولہ ٹائون کو ملزم ریاست علی نے زبردستی اپنے گھر میں بے آبرو کردیا ۔کنجاہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق بڈیانہ میں 13 سالہ لڑکی سے اوباش نے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ بڈیانہ کے قصبہ بڈیانہ میں ولایت کی بیٹی کو ایک اوباش زبردستی اپنی حویلی میں لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔پولیس نے ولایت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور اور نواح میں بدفعلی کے دومختلف واقعات میں دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔کھیم کرن روڈ کی رہائشی ربعیہ نے پولیس تھانہ صدر قصور میں درخواست دی ہے کہ میرے آٹھ،دس سالہ بیٹے کو ملزم انس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔جبکہ ڈھانہ چک بارہ کے غلام قادر نے پولیس تھانہ پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میرے تیرہ سالہ بیٹے کو ملزم عباس نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ علاوہ ازیں قصور کے نواح کوڑے سیال میں اوباش شخص نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔