پٹرولیم بحران،وزیر اعظم نے اسد حیاء الدین کو عہدے سے ہٹا دیا،ڈاکٹر ارشد نئے سیکرٹری تعینات

May 18, 2021

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر پٹرولیم بحران کے ذمہ دار بااثر بیوروکریٹ اسد حیاء الدین کو سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کے عہدے سے فارغ کردیا۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر ارشد محمود کو نیا سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ حالیہ پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن نے اسد حیاء الدین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن اسد حیاء الدین تین ماہ کی رخصت پر چلے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ گریڈ بائیس کے ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کو ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سہیل راجپوت کو سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں