لاہور (کامرس رپورٹر) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر 12 روپے جبکہ سادہ نان اورخمیری روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کرنے کے لئے ڈی سی لاہور کو خط ارسال کر دیا ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل کے مطابق 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت 860 روپے سے بڑھ کر 1080 روپے اور 84 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 4200 روپے سے بڑھ کر 5600 روپے ہو گئی ہے۔ ان حالات میں سادہ روٹی 8روپے اور نان اور خمیری روٹی 12روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے لاہور کے بیشتر علاقوں میں نان بائی سادہ روٹی 10 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔