لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں نیب لاہور اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نیب ریفرنسز میں ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے اور پھر وطن واپس آگئے تھے۔ علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو سن کر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ وفاقی حکومت کے ایماء پر سیاسی بنیادوں پر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا۔ حکومت کا یہ اقدام بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔
شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر
May 18, 2021