2نوجوان شہید،حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کی اپیل کر دی

سری نگر (این این آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کے روز سرینگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے کھنموہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔ بھارتی پولیس نے ایک ٹوئٹ میں جھڑپ شروع ہونے کے بارے میں دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی فوج، پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں اور عینی شاہدین کے مطابق فورسز اہلکاوں نے متعدد گولیاں بھی چلائی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ 21 مئی 2021ء کو خواجہ عبدالغنی لون، میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہدائے حول کا یوم شہادت منانے کیلئے مکمل ہڑتال کریں۔

ای پیپر دی نیشن