یورپی یونین سے باہمی مفاد کے تحت تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،آرمی چیف

May 18, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن کے عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور ہم باہمی مفاد پر مبنی کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں بالخصوص افغان امن عمل میں کاوشوں کی تعریف کی۔

مزیدخبریں