اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے عمران خان سے تعلقات اب بہتر ہوگئے ہیں۔ سعودی اپنے حوالے سے نیوز پر بہت حساس ہوتے ہیں۔ سعودی عرب سے تعلقات کی نوعیت بدلنے جا رہی ہے۔ مجھے پہلی دفعہ محسوس ہوا کہ سعودی عرب میں وزیر داخلہ کی بڑی اہمیت ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔ کرونا نے انڈیا کو شدید متاثر کیا ہے۔ میرے سامنے سعودی عرب میں نواز شریف کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ نواز شریف کے باہر جانے کا عمران خان کو بہت صدمہ ہے۔ عمران خان ریفری کے ساتھ ملکر نہیں کھیلے گا۔ وزیراعظم کوشش کر رہے ہیں کہ شہباز شریف باہر نہ جائے کچھ قوتیں شہباز شریف کو باہر بھیجنا چاہتی ہیں۔ جو قوتیں شہباز شریف کو باہر بھیجنا چاہتی ہیں عوام انہیں ناپسند کریں گے۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ اگر شہباز شریف باہر چلا جائے تو اس کا نزلہ دوسروں پر گرے۔