چیئر مین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ  منصوبے میں اربوں کی ضابے بطگیوں کا نوٹس لے لیا

May 18, 2021

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا۔ نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز، میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق مکمل کی جا ئیں۔ مذکورہ منصوبہ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔ چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

مزیدخبریں