سمندری طوفان‘ کراچی کا درجہ حرارت 43 ‘ آج بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے کراچی میں خشک اور گرم ریگستانی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔ کراچی کا درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو گیا۔ لو چلنے اور نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔ تھرپارکر‘ میر پور خاص میں آج سے تیز بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ‘ جاتی‘ بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ننگر پارکر، اور دیگر علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات کو 20 سال کے شدید ترین طوفان کا سامنا ہے۔ طوفان آج رات گجرات سے ٹکرائے گا۔ بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے۔ مہاراشر‘ کیرالہ سمیت دیگر ریاستوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن