ڈیجیٹل کمیونیکشن اورآئی ٹی سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، امین الحق

کراچی ( کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کمیونیکشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی امید اورترقی کی وہ کرن ہے،جو دنیا بھرکے اربوں لوگوں کو سماجی و اقتصادی رابطوں اورآپس میں بات چیت کا اہل بناتے ہوئے معاشی ترقی کی راہ کو روشن کرتا ہے۔عالمی ٹیلی مواصلات اورانفارمیشن سوسائٹی ڈے کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اورنئی ٹیکنالوجیز کے ذریعہ پیش آنے والی معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا میں ہیں جہاں انفارمیشن کا تبادلہ اور رسائی معاشرے کا سب سے نمایاں پہلو ہے۔ تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ آج دنیا کورونا وباء کے باعث ایک مختلفدنیا بن گئی ہے، جس نے ایک جانب اگر عالمی معیشت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے تو دوسری جانب انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن کی وسعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجیو ٹیلی مواصلات کے شعبے میں موجودہ دور میں انقلابی اقدامات کیئے گئے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری کی حیثیت دلانے کے علاوہ 100 ملین سے زائد انٹرنیٹ صارفین اور 181 ملین سے زائد موبائل فون صارفین کی تعداد کے اہم سنگ میل پر پہنچا جاچکا ہے جو ہمارے راست اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن