ملتان(خصوصی رپورٹر )کرونا وائرس کے خدشات کے سبب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مختلف شعبوں کے آوٹ ڈور مزید سات روز 23 مئی تک بند کرنے اور آپریشن ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم ان شعبوں کے ڈاکٹروں و سٹاف سے کورونا ایمرجنسی کے دوران ڈیوٹی لی جائے گی۔ٹیچنگ ہسپتالوں میں دیگر تمام آوٹ ڈور کورونا سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے کھلے رہیں گے اور مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا۔ تاہم آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صوبے کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 23 مئی تک آؤٹ ڈور بند‘ آپریشن ملتوی
May 18, 2021