اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ملک کے بالائی علاقوںمیں آندھی/تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق(آج)منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم جنوب مشرقی سندھ میں آندھی/گردآلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ بعد دوپہر بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکا ن ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہا ، تاہم کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ، سندھ،گلگت بلتستان،پنجاب اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفر آباد(ائیر پورٹ 10، سٹی 09) ،گڑھی دوپٹہ 07، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 06، بنوں 04،پاراچنار،کالام 03 ، سیدو شریف 02،بالاکوٹ ،کاکول، چراٹ 01، سندھ میں چھور 01،گلگت بلتستان میں سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور45،تربت،شہیدبینظیرآباداورکراچی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم انیس اور زیادہ سے زیادہ پینتیس درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوںمیںتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
May 18, 2021