اسرائیل کی جارحیت، غیر ملکی کرکٹرز نے آواز اٹھانا شروع کردی

لندن(سپورٹس ڈیسک)اسرائیل کی جارحیت، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی فلسطین کیلئے آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر سیم بلنگز فلسطین کی دس سالہ بچی کی فریاد سْن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں، سیم بلنگز نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے، ساتھ ہی انگلش کرکٹر نے ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جہاں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ کروں تاہم میں کیا کرسکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔دس سالہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی، ندین عبداللطیف کے مطابق میں جب یہ سب دیکھتی ہوں تو مسلسل روتی رہتی ہوں۔بچی کے مطابق میں خود سے کہتی ہوں کہ ہم اس سب کے اہل کیوں ہیں؟ میری فیملی کہتی ہے کہ وہ صرف ہم سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہمیں پسند نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، آپ مسلمانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟نین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ آپ میرے عقب میں بچوں کو دیکھ سکتے ہیں، آپ ان پر میزائل سے حملہ کرکے قتل کیوں کرتے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...