آئی سی سی نے الجزیرہ کرکٹ میچ ڈاکومنٹری کو کلین چٹ دیدی

May 18, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے الجزیرہ کرکٹ میچ فکسنگ ڈاکومنٹری کو کلین چٹ دے دی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق چار رکنی پینل نے ڈاکو منٹری میں شامل افراد سے تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق ڈاکو منٹری میں شامل افراد میں سے کسی پر بھی آئی سی سی کوڈ کو لاگو کرنے کے لیے شواہد کم ہیں۔ الجزیرہ ڈاکومنٹری میں نشر ہونے والے شواہد کسی پر جرم ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ عرب ٹی وی الجزیرہ نے کرکٹ فکسنگ سے متعلق ڈاکومنٹری 27 مئی 2018 کو نشر کی تھی۔ الجزیرہ کے پروگرام میں انڈیا انگلینڈ2016 اور آسٹریلیا بھارت 2017 کے میچز میں فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزیدخبریں