کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماوں کے لیے دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔ کورونا کے باعث گزشتہ سال بند کی جانے والی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کی شمالی چوٹی کو دوبارہ سے کوہ پیماؤں کیلئے کھول دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے کم خطرے کے حامل 38ممالک کے کو ہ پیماوں کو چوٹیاں سر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دریں اثنا ان کوہ پیماؤں سے سماجی فاصلہ رکھنے اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔