چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم آج اردن روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم آج اسلام آباد سے اردن روانہ ہو گی ۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ قومی ٹیم ورلڈتائیکوانڈ وایشیاکوالیفائی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔ 19 سے 23 مئی تک عمان ، اردن میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے کوالیفائی رائونڈز کھیلے جارہے ہیں، مرد کھلاڑیوںمیں ہارون خان (-58کلوگرام) اور تیمور سعید (+87 Kکلوگرام) جبکہ خواتین کھلاڑیوںمیں انیلہ عائشہ اسفار (-49کلوگرام) اور زویا صابر (-57 کلوگرام) شامل ہیں۔  پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید ، ٹیم لیڈرہوں گے جبکہ ٹیم کے ہمراہ نادر خان کوچ اورشہزادہ محمد آصف خان فزیوتھیراپسٹ ہوں گے۔  ایونٹ میں شرکت کے بعد کھلاڑی 24مئی کو واپس وطن پہنچیں گ

ای پیپر دی نیشن