لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدر بیگم زبیدہ احسان نے چوہدری رضوان احسان اورعرفان احسان کے ہمراہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے تنظیمی ملاقات کی اور مسلم لیگ شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی تنظیمی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔سینیٹر کامل علی آغا نے شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا۔