لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ دو روز میں 292ملزمان کو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میںمقدمات درج کئے ہیں۔کریک ڈائون کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 238پتنگیںچرخیاں،پنی ڈور اورگچھی ڈور برآمد کی گئی۔ڈی آئی آپریشنز نے بتایا کہ یکم مئی سے ابتک پتنگ بنانے بیچے اور اڑانے والے1780 ملزمان گرفتارجبکہ1778 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح رواں سال کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3917مقدمات درج کر کے 3981ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔رواں سال کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 47ہزار سے زائد پتنگیں، 1775چرخیاں، 2838پنی ڈور اور897گھچی ڈور برآمد کی گئی۔رواں سال سٹی ڈویژن پولیس نے 563کینٹ 1682، سول لائنز ڈویژن پولیس نے266،صدر ڈویژن پولیس نے 454،اقبال ٹائون451اور ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے 501مقدمات درج کئے۔ پولیس کی طرف سے پتنگ بازوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہورپولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون‘292گرفتار
May 18, 2021