لاہور پولیس کے 5اہلکارکرونا سے جاں بحق ہوئے:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر میں گذشتہ پانچ روز کے دوران 1352 پولیس افسران و اہلکاروں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر زیادہ سے زیادہ پولیس ملازمین کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لئے عمر کی حد 40 سال سے کم کرکے اب 30 سال سے زائد العمر پولیس ملازمین اور انکے فیملی ممبرز کی ویکسینیشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورونا وباء میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔لاہور پولیس کے پانچ جوان کورونا سے متاثر ہو کر فرض کی راہ پر قربان ہوئے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ سپاہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...