لیہ میں خاتون ٹیکنیشن سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ ‘ڈی جی نرسنگ کی لیڈی سٹاف کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹی ایچ کیو کوٹ سلطان لیہ میں جونیئر خاتون ٹیکنیشن سے زذیادتی کی کوشش کا معاملہ پیش آنے کے بعد ڈی جی نرسنگ حرکت میں آگئیں ، نرسنگ سٹاف کے لئے سیکورٹی کا یاد آگیا، پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں کے پرنسپل، ایم ایس اور تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ صاحبان ، چیف نرسنگ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ اور تمام نرسنگ کالجز و اسکولز کے سربراہان کے نام بھی مراسلہ جاری کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے فی میل سٹاف کو سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ فی میل سٹاف کو آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آسکیں۔ ڈی جی نرسنگ نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ رات کے وقت ڈیوٹی سرانجام دینے والے سٹاف کو خصوصی تحفظ فراہم کیاجائے۔تمام ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈز کو سکیورٹی کا سسٹم بہتر بناتے ہوئے نرسنگ سٹاف کو تحفظ مل سکے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...