مارچ کی نسبت اپریل میں کاروں  اور موٹر سائیکل کی فروخت میں کمی 

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں رواں مالی سال  اپریل کے دوران کاریں مارچ سے 17 فیصد اور موٹر سائکل 12 فیصد کم فروخت ہوئیں ۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 14 ہزار 435 کاریں فروخت ہوئیں، مارچ میں 17 ہزار 105 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ گزشتہ سال اپریل میں کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر بند رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران 333 بسیں اور ٹرک فروخت ہوئے جو مارچ کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہیں، ایک ہزار 101 جیپیں اور 1 ہزار 697 پک ایپ فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بالترتیب 34 فیصد اور 17 فیصد کم ہیں۔ اپریل میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 49 ہزار 368 موٹر سائکل اور تھری وہیلر فروخت ہوئے جو مارچ سے 12.4 فیصد کم ہیں ۔ماہرین کے مطابق اپرئل میں آٹو سیکٹر کی پیداوار میں کمی اور رمضان  کے آغاز کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن