کرونا کیسزکی تعداد کم ، سمارٹ لاک ڈاون میں نرمی کی جائے، ناصر مرزا  

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا  نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون میں نرمی لائی جائے۔ این سی او سی کے مطابق روزانہ کے کرونا کیسزکی تعداد کم ہوئی ہے۔ عید پر لاک ڈاون اور بین الاصوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ  بند ہونے سے کرونا کیسز میں کافی کمی آئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا سے تاجر طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ خاص طور پر ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیز کو ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ہزاروں افراد کا روزگار ان شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے ساتھ وابستہ ہے۔مہمانوں کی مخصوص تعداد اور ایس او پیز کے تحت شادی ہالز کھولے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹورازم سیکٹر اور اس سے وابستہ شعبوں کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون پالیسی سٹیک ہولڈرز سے مل کر بنائی جائے۔ شاپنگ کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ مارکیٹوں میں رش کم ہو۔ ہمیں زمینی حقائق کے تحت پالیسی بنانی چایئے۔

ای پیپر دی نیشن